۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عید غدیر کے مناسبت پر الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

حوزہ/ عید غدیر کے مبارک موقع پر پونچھ کے گورسائی علاقے میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مند لوگوں اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے الجواد فاؤنڈیشن  اول لاک ڈاؤن سے ضرورت مندوں کی ہر ممکن امدادی کوشش میں مشغول ہے۔ ضرورت مند و مستحقین افراد کو غذائی امداد پہنچانے کا کام شروع سے جاری و ساری ہے، جس سے ملک کے مختلف و متعدد مقامات پر ضرورت مند افراد نے راحت محسوس کی اور فاؤنڈیشن نے ملک کے بہت سی جگہوں پر راشن پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔

اسی سلسلہ کو آگے جاری رکھتے ہوئے آج پونچھ کے گورسائی میں کافی تعداد میں ضرورت مند افراد تک راشن پہنچایا گیا امداد پہنچانے کی ذمہ داری کو مولانا سید زوار حسین جعفری امام جمعہ وجماعت مسجد امام رضا ع بٹھنڈی جموں نے انجام دیا اور بہت اچھے طریقہ سے لوگوں کے گھر تک پہنچایا۔

عید غدیر کے مبارک موقع پر لوگوں نے خوش ہوکر اھل خیر کے لئے دعائیں کی یقینا الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی بہت ہی پر تلاش اور زحمت کش افراد میں شمار کئے جاتے ہیں اور انھوں نے اس موقع پر ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے میں اس مشکل وقت میں بہت ہی اچھا کارنامہ انجام دیا جس سے بستیوں کے لوگوں نے دل سے علمائے کرام اور اھل خیر کو اپنی دعاؤں سے نوازتے نظر آتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .